پاکستان

پی ٹی آئی احتجاج، وزیراعلی کے پی کا ہر حد تک جانے کا اعلان

وزیر اعلی ہاؤس پشاور میں تحریک انصاف کے بڑوں کا اجلاس چیئرمین بیرسٹر گوہر کی صدارت میں ہوا جس میں وزیراعلٰی خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور، سابق صدر عارف علوی، شبلی فراز، سیکرٹری اطلاعات شیخ وقاص اکرم اور دیگر رہنماؤں نے شرکت کی۔اجلاس میں گفتگو کرتے ہوئے علی امین گنڈاپور نے کہا کہ بوکھلاہٹ میں وفاقی و پنجاب حکومت موٹروے اور شاہراہیں بند نہ کرے، تحریک انصاف کے احتجاج سے حکومت کی کانپیں ٹانگ رہی ہیں، حکومت نے ملک بند کرکے ہمارا احتجاج خود ہی کامیاب بنادیا ہے، ہمارا احتجاج پرامن ہوگا، حکومت ملک بلاک کرکے عوام کو تکلیف دے رہی ہے، بانی پی ٹی آئی کی ایک کال سے حکومت کے اوسان خطاہوگئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ہمارا پہلا مطالبہ عمران خان اور کارکنوں کی رہائی ہے، اپنے مطالبات کی منظوری کے لیے ہم ہر حد تک جائیں گے، کل کے احتجاج میں اووررسیز پاکستانی بھی حصہ لیں۔
وزیراعلٰی نے کہا کہ حکومت کو متنبہ کرتے ہیں اگر ہمارا نقصان ہوا تو وفاقی حکومت ذمہ دار ہوگی، حکومت نے گولیاں چلائیں اور تشدد کیا تو نقصان کی ذمہ دار ہوگی

یہ بھی پڑھیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

For copy this text contact us :thalochinews@gmail.com