علی امین، بشریٰ بی بی کی قیادت میں احتجاجی قافلہ چھچہ انٹر چینج پہنچ گیا
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) خیبر پختونخوا کا احتجاج کےلیے اسلام آباد کی جانب نکلنے والا قافلہ چھچہ انٹر چینج پہنچ گیا۔ پی ٹی آئی قافلے کی قیادت وزیراعلیٰ علی امین گنڈا پور اور بشریٰ بی بی کر رہے ہیں، جو پشاور سے اسلام کےلیے کارکنوں کے ہمراہ نکلا ہے۔ پی ٹی آئی رہنماؤں کے مطابق احتجاجی قافلے کی قیادت علی امین گنڈاپور کر رہے ہیں۔ بشریٰ بی بی کی گاڑی اُن کے پیچھے ہے۔ احتجاج میں شرکت کےلیے آنے والے پی ٹی آئی کے کارکنوں کے خلاف ملک کے مختلف شہروں میں کریک ڈاؤن جاری ہے۔ ارکان اسمبلی عامر ڈوگر، زین قریشی، معین ریاض، ایم پی اے بشارت ڈوگر، انفارمیشن سیکریٹری حافظ ذیشان اور صداقت عباسی سمیت 400 سے زائد کارکن گرفتار ہوچکے ہیں۔ راولپنڈی اور اسلام آباد میں سیکیورٹی ہائی الرٹ ہے، آئی جی اسلام آباد علی ناصر رضوی کا کہنا ہے کہ کسی بھی شر انگيزی سے نمٹنے کےلیے تیار ہیں۔