پاکستان

سپریم کورٹ نے 1ماہ میں 4ہزار 372 مقدمات نمٹادیے

اسلام آباد (آئی پی ایس )سپریم کورٹ آف پاکستان نے 1 ماہ کے دوران 4 ہزار 372 مقدمات نمٹادیے۔سپریم کورٹ کے اعلامیے کے مطابق عدالت عظمی میں 28 اکتوبر تا 29 نومبر 2024 کے دوران 1 ہزار 853 نئے مقدمات دائر ہوئے ہیں۔اعلامیے کے مطابق چیف جسٹس یحیی آفریدی کی زیر صدارت انصاف کا تیز تر فراہمی کا ہدف حاصل ہوا ہے، ایس سی پی نے گزشتہ 1 ماہ کے دوران 4 ہزار 372 مقدمات نمٹادیے ہیں۔ایس سی پی اعلامیے کے مطابق چیف جسٹس سمیت دیگر ججز نے عوام کی انصاف کی ضروریات کو پورا کرنے کیلئے انتھک محنت کی ہے۔اعلامیے کے مطابق چیف جسٹس آف پاکستان کے ایجنڈے میں عدالتی اصلاحات سر فہرست ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

For copy this text contact us :thalochinews@gmail.com