پاکستان

پاکستان، سعودی عرب میں 560 ملین ڈالر کے سات معاہدوں پر پیشرفت

وزیرِاعظم محمد شہباز شریف کی زیرِ صدارت وزیر اعظم ہاؤس، اسلام آباد میں سوموار کو پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان مختلف شعبوں میں تعاون اور سرمایہ کاری کی پیشرفت کا جائزہ لینے کے لیے ایک اعلیٰ سطحی اجلاس منعقد ہوا۔ایک سرکاری بیان میں بتایا گیا کہ اجلاس کو آگاہ کیا گیا کہ قلیل عرصے میں دونوں ممالک کے درمیان 34 مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط کیے گئے، جن میں سے سات کو معاہدوں کی شکل دی جا چکی ہے۔ان معاہدوں کی مجموعی مالیت 560 ملین ڈالر ہے، جو پاکستان اور سعودی عرب کے اقتصادی تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کی طرف ایک اہم قدم ہے۔اجلاس میں وزیرِاعظم نے دونوں ممالک کے جاری منصوبوں پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ سعودی عرب پاکستان کا دیرینہ دوست ہے، جس نے ہمیشہ مشکل وقت میں بھرپور تعاون کیا ہے۔
وزیرِاعظم نے کہا کہ پاکستان اپنے برادر ملک سعودی عرب کے ساتھ مختلف شعبوں میں اشتراک کو مزید وسعت دینے کا خواہش مند ہے۔انہوں نے نومبر میں منعقدہ پاکستان-سعودی عرب جوائنٹ ٹاسک فورس کے دوسرے اجلاس کی کامیابی کو بھی سراہا، جس میں دونوں ممالک کے درمیان متعدد شعبوں میں تعاون کی پیشرفت پر بریفنگ دی گئی

یہ بھی پڑھیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

For copy this text contact us :thalochinews@gmail.com