زندگی میں کبھی ایسی بربریت کا مظاہرہ نہیں دیکھا سپیشل فورس بنائیں گے، مریم نواز
پنجاب کی وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے پی ٹی آئی کے احتجاجی مظاہرے کے بارے میں کہا ہے کہ انہوں نے زندگی میں کبھی ایسی بربریت اور ظلم و تشدد کامظاہرہ نہیں دیکھا۔منگل کو لاہور میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ’پی ٹی آئی ورکرز کی بربریت اور بے رحمانہ تشدد سے 172پولیس اہلکار زخمی ہوئے، بیشترکی حالت نازک ہے۔‘انہوں نے کہا کہ ’سی ایم ایچ راولپنڈی میں زیر علاج زخمی اہلکاروں کی حالت دیکھ کر شرم آتی ہے کہ مارنے والے ہمارے لوگ ہیں۔ کیلوں والے ڈنڈوں اور رائفل کے بٹ سے جتھو ں نے سکیورٹی اہلکاروں کو الگ الگ کرکے مارا۔مریم نواز نے کہا کہ ’پولیس کو ہدایت کی گئی تھی گولی نہیں چلانی۔ان کا مزید کہنا تھا کہ ’پنجاب میں 10 ہزار تربیت یافتہ سکیورٹی اہلکاروں کی انسداد فسادات کے لیے خصوصی فورس قائم کی جائے گی۔