پاکستان

وزیراعظم کی سعودی ولی عہد سے ملاقات دورہ پاکستان کی دعوت قبول کرلی

وزیر اعظم کی دورہ ریاض کے دوران سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے خوشگوار ملاقات ہوئی، دونوں رہنماؤں نے دوطرفہ تعلقات میں بڑی تبدیلی لانے کیلئے مشترکہ عزم کا اعادہ کیا۔ملاقات میں اتفاق کیا گیا کہ پاکستان اور سعودیہ کیلئے اقتصادی، تجارتی اور سرمایہ کاری کے تعلقات کا فروغ انتہائی ضروری ہے، دونوں رہنماؤں نے پاکستان میں سرمایہ کاری کے حوالے سے سعودی مفاہمتی یادداشتوں اور معاہدوں پر عملدرآمد کی رفتار پر اطمینان کا اظہار کیا۔سعودی ولی عہد نے گزشتہ چھ ماہ میں پانچویں بار پاکستانی وزیراعظم سے ملاقات پر بے حد خوشی کا اظہار کیا، محمد سلمان نے کہا کہ یہ حقیقی محبت اور باہمی احترام کا ثبوت ہے جو دونوں ملکوں کے عوام کو جوڑتا ہے، باہمی تعاون کا فروغ پاکستان کی معاشی ترقی اور خوشحالی کیلئے کلیدی اہمیت رکھتا ہے۔وزیراعظم نے ولی عہد کو جلد از جلد پاکستان کا دورہ کرنے کی اپنی دعوت کا اعادہ کیا، سعودی ولی عہد نے وزیراعظم کی دعوت قبول کرلی اور کہا اپنے جلد دورہ پاکستان کا منتظر ہوں۔

 

 

یہ بھی پڑھیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

For copy this text contact us :thalochinews@gmail.com