سپیشل سیکرٹری جنگلات رانا رضوان قدیر کی جنگلات سے تجاوزات کے خاتمے اور شجرکاری کے لئے ہدایات
سپیشل سیکرٹری جنگلا ت، جنگلی حیا ت و ما ہی پروری ساو¿تھ پنجا ب کیپٹن (ر) رانا رضوان قدیر نے کہا ہے کہ جنگلا ت کے رقبہ سے تجا وزات کے خاتمے اور نا جائز قابضین سے واگزاری کے لےے ٹھوس اقداما ت اٹھا ئے جا ئیں ۔جنگلا ت کے رقبہ کے زیر التوا ءکیسز کو جلد نمٹانے کے لئے تندہی سے کا م کیا جا ئے انہو ں نے یہ با ت ڈپٹی کمشنر آفس میں اجلاس کی صدارت کر تے ہو ئے کہی ۔ اس مو قع پر ڈپٹی سیکرٹری طا رق محمو د سنا نواں ، ڈپٹی کمشنر امیرا بیدار ، اے ڈی سی آر شاہد ملک ، ڈی ایف او افتخار احمد اور متعلقہ افسران مو جو د تھے ۔سپیشل سیکرٹری نے کہا کہ جنگلا ت کے رقبہ پر زیا دہ سے زیادہ درخت لگا نے کا ٹاسک بر وقت مکمل کیا جا ئے اور لکڑی چوری کی روک تھا م کے لئے مو ثر کا روائیاں کی جا ئیں ۔ لکڑی چوری میں ملوث افراد کے خلاف سخت قانونی کا رروائی عمل میں لا ئی جا ئے ۔ انہو ں نے کہا کہ جنگلا ت کے رقبہ پر قائم تجا وزات کا فلفور خاتمہ کیا جا ئے اور نا جائز قابضین سے رقبے واگزار کر کے اپنی تحویل میں لےے جا ئیں جبکہ عدالتوں میں چلنے والے کیسز کی تندہی کے ساتھ پیروی کی جا ئے ۔انہو ں نے کہا کہ جنگلا ت پاکستان کی معیشت کی بہتری اور ماحولیاتی آلودگی کے خاتمے کے لئے انتہا ئی اہم ہیں اس سلسلے میں ضلع بھر میں شجر کا ری اور خصوصاً میاواکی طر ز کے جنگلا ت لگا نے کے لئے عملی اقداما ت کےے جا ئیں اور عوام میں بھی آگہی دی جا ئے ۔ اس موقع پر ڈی ایف او نے بریفنگ دی ۔