پاکستان

گمشدہ شوہر اہلیہ کو خبرنامے میں تین دن بعد مل گیا

امریکا کی ریاست وایومنگ میں ڈیمینشیا میں مبتلا 91 سالہ مائیکل بلیک کو تین دن بعد اس کی اہلیہ ایورل بلیک نے ایک خبرنامے میں پہچان لیا۔ مائیکل اپنے گھر سے گم ہو کر 320 کلو میٹر دور پہنچ گئے تھے۔ انہیں ایک شیلٹر میں پہنچنے کے بعد کے ایس ایل نیوز کے تھینکس گیونگ اسپیشل میں دکھایا گیا تھا، جس میں ضرورت مندوں کو کھانا کھلانے کے حوالے سے سیگمنٹ تھا۔سالٹ لیک سٹی کے نیوز اسٹیشن نے یہ براڈکاسٹ کیا، جس میں مائیکل کی اہلیہ نے حادثاتی طور پر اپنے شوہر کو پہچان لیا۔ 77 سالہ ایورل بلیک نے بتایا کہ جب انہوں نے مائیکل کو خبرنامے میں دیکھا تو انہیں فوراً یقین ہوگیا کہ وہ اپنے شوہر کو دیکھ رہی ہیں۔ ایورل نے کہا کہ اس لمحے ان کی آنکھوں میں آنسو آ گئے اور وہ بہت خوش ہوئیں۔مائیکل تین دن سے گم تھے اور 25 نومبر کو ایورل نے ان کی گمشدگی کی رپورٹ درج کرائی تھی۔ پولیس نے اس رپورٹ کے بعد مائیکل کی تفصیلات اپنے ڈیٹا بیس میں شامل کی تھیں۔ جنوبی آئیڈاہو سے شمالی یوٹاہ کے اس سفر میں ایک ٹپسٹر نے پولیس کی مدد کی، جس کے بعد مائیکل کو شیلٹر پہنچا دیا گیا تھا۔شیلٹر کے سربراہ جے روز نے بتایا کہ جب انہوں نے مائیکل سے بات کی، تو انہیں احساس ہوا کہ اس عمر رسیدہ شخص کو مدد کی ضرورت ہے۔ 27 نومبر کو ایورل نے اپنے شوہر کو رات کے خبرنامے میں، سفید بالوں اور سیاہ کوٹ میں ملبوس، کھانے کی میز پر درجنوں افراد کے ساتھ دیکھ کر انہیں پہچان لیا۔ایورل بلیک نے کہا کہ اس رات کے بعد وہ سکون کی نیند سو سکیں اور مائیکل کو واپس اپنے گھر لے آئی۔ پولیس نے بعد ازاں مائیکل بلیک کی شناخت کی، اور اہلیہ ایورل نے انہیں اپنے گھر واپس لے آئی۔

یہ بھی پڑھیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

For copy this text contact us :thalochinews@gmail.com