پاکستان

محمود غزنوی کی طرح حملے کرتے رہیں گے: علی امین گنڈاپور

وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے کہا ہے کہ ابھی تک سول نافرمانی کی تحریک کا فیصلہ نہیں ہوا، تاہم مذاکرات کا عمل جاری ہے۔ ڈیرہ اسماعیل خان میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حکومت نے دفعہ 245 کے ذریعے ان کے کارکنوں پر سیدھی فائرنگ کرائی، جس کے نتیجے میں 12 کارکن شہید اور 107 کارکن لاپتہ ہیں۔علی امین گنڈاپور نے کہا کہ میڈیا نے ان کے شہداء کے جنازے نہیں دکھائے اور لاپتہ کارکنوں کے بارے میں تحفظات کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ ہزاروں کارکن گرفتار اور زخمی ہوئے ہیں، لیکن کارکنوں کا خون رائیگاں نہیں جائے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ "ہم پانی پت کی جنگ کی طرح حملے کریں گے، پانچ حملے ہم کر چکے ہیں، جیسے محمود غزنوی نے 17 حملے کیے تھے، ہم بھی اسی طرح حملے کرتے رہیں گے۔”علی امین نے کشمیر کی آزادی میں پشتونوں کے کردار کو اہمیت دیتے ہوئے کہا کہ پشتون کشمیر آزاد کراتے ہیں تو ٹھیک ہے، اور اپنی آزادی کے لیے لڑنا بھی ان کا حق ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ پیپلزپارٹی اور ن لیگ نے مل کر ملک میں نفرتیں پھیلانے کی سازش کی ہے تاکہ خانہ جنگی کرائی جا سکے۔گورنر خیبر پختونخوا کی جانب سے بلائی گئی آل پارٹیز کانفرنس (اے پی سی) کے بارے میں علی امین نے کہا کہ یہ شخص جو اے پی سی بلا رہا ہے، اس کا کوئی کردار نہیں، اور وہ اسے مسترد کرتے ہیں۔مدارس کی رجسٹریشن کے حوالے سے علی امین گنڈاپور نے کہا کہ مدارس میں دینی تعلیم کے ساتھ ساتھ دنیاوی تعلیم دینا ضروری ہے اور ان کی رجسٹریشن ہونی چاہیے۔

یہ بھی پڑھیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

For copy this text contact us :thalochinews@gmail.com