پاکستان

سول نافرمانی کی تحریک پر حتمی فیصلہ عمران خان سے ملاقات کے بعد ہوگا

پاکستان کے صوبہ خیبرپختونخوا کے وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور نے کہا ہے کہ سول نافرمانی کی تحریک پر حتمی فیصلہ عمران خان سے ملاقات کے بعد کیا جائے گا۔پشاور میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلیٰ نے کہا کہ "ہماری خواہش ہے کہ عمران خان کو خیبرپختونخوا منتقل کیا جائے اور ان کی رہائی جلد ممکن ہو گی۔”انہوں نے پاکستان تحریک انصاف پر پابندی کی باتوں کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ "جو ایسی باتیں کر رہے ہیں، وہ اپنی حد میں رہیں۔”وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور نے مزید کہا کہ "سول نافرمانی کی تحریک ابھی فائنل نہیں ہوئی، عمران خان سے ملاقات کے بعد اس پر فیصلہ کیا جائے گا۔”نومبر کے آخر میں تحریک انصاف کے احتجاج کے دوران بشریٰ بی بی کو اکیلا چھوڑنے کے سوال پر انہوں نے کہا کہ "اس کا جواب بشریٰ بی بی خود دے سکتی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

For copy this text contact us :thalochinews@gmail.com