پاکستان

انسداد دہشت گردی عدالت نے ڈی چوک سے گرفتار 19 ملزمان کا 3 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور

انسداد دہشت گردی عدالت نے ڈی چوک سے گرفتار 19 ملزمان کا مزید 3 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کرتے ہوئے پولیس کے حوالے کر دیا۔ملزمان کو انسداد دہشت گردی عدالت اسلام آباد کے جج ابوالحسنات ذوالقرنین کی عدالت میں پیش کیا گیا۔ پراسیکیوٹر راجہ نوید نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ ملزمان کے خلاف تھانہ سیکرٹریٹ میں مقدمہ درج ہے اور ان کے 11 روزہ جسمانی ریمانڈ میں کئی انکشافات ہوئے ہیں۔انہوں نے بتایا کہ ملزمان کے انکشافات پر دیگر گرفتاریوں کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں اور برآمدگیاں بھی کرنی ہیں۔ پراسیکیوٹر نے ملزمان کا مزید 20 دن کا جسمانی ریمانڈ منظور کرنے کی درخواست کی، جس پر عدالت نے 3 روزہ ریمانڈ منظور کر لیا۔

 

یہ بھی پڑھیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

For copy this text contact us :thalochinews@gmail.com