پاکستان
وزیراعظم کا بجلی نرخوں میں کمی کیلئے پالیسی پر نظرثانی کا فیصلہ
وزیراعظم شہباز شریف نے بجلی کے صارفین کے لیے مزید آسانیاں پیدا کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ذرائع کے مطابق، وزیراعظم نے گنے سے چلنے والے بجلی گھروں کے نرخوں پر نظرثانی کی منظوری دے دی ہے، جنہیں پی ٹی آئی حکومت کے دوران درآمدی کوئلے کے نرخوں کے حساب سے بجلی خریدنے کی پالیسی کے تحت چلایا جا رہا تھا۔ذرائع نے بتایا کہ وزیراعظم کے بیٹے سلمان شہباز نے اس فیصلے میں اہم کردار ادا کیا اور پوری صنعت کو اس پر قائل کیا۔ وزیراعظم نے کہا کہ عوام پر بجلی کا بوجھ کم کرنا ان کی اولین ترجیح ہے اور وہ عوام کے پیسوں کو ضائع ہونے سے بچائیں گے۔