پاکستان

پاکستان تحریک انصاف نے حکومت سے مذاکرات کے لیے 5 رکنی کمیٹی تشکیل دی

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے حکومت سے مذاکرات کے لیے رابطہ کیا ہے اور اپنے پیشگی مطالبات سے پیچھے ہٹتے ہوئے مفاہمت کی فضاء پیدا کرنے کی کوشش کی ہے۔ حکومتی ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی کی پانچ رکنی مذاکراتی کمیٹی بانی جماعت کی جانب سے تشکیل دی گئی ہے، اور حکومت نے پی ٹی آئی کی مذاکراتی پیشکش کو قبول کر لیا ہے۔حکومتی ذرائع کا کہنا ہے کہ ہمیشہ سے مسائل کے حل کے لیے سیاسی مذاکرات کی بات کی گئی ہے، اور سیاست میں آگے بڑھنے کا راستہ مذاکرات کے ذریعے ہی ممکن ہے، نہ کہ انتشار کے ذریعے۔ پی ٹی آئی 9 مئی اور 26 نومبر کے واقعات پر جوڈیشل کمیشن کا مطالبہ کر رہی ہے، لیکن مذاکرات میں پی ٹی آئی نے اپنے ابتدائی مطالبات میں نرمی دکھائی ہے۔

یہ بھی پڑھیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

For copy this text contact us :thalochinews@gmail.com