پاکستان

کالعدم تنظیموں اور انتہا پسند عناصر کیخلاف کاروائیوں کی رپورٹ قومی اسمبلی میں پیش کر دی

وزارت داخلہ نے ملک بھر میں کالعدم تنظیموں اور انتہا پسند عناصر کے خلاف کی جانے والی کارروائیوں کی تفصیلی رپورٹ تیار کر لی ہے، جسے قومی اسمبلی میں پیش کر دیا گیا ہے۔رپورٹ کے مطابق، 2024 کے پہلے دس ماہ میں دہشت گردی کے خلاف مجموعی طور پر 12,801 انٹیلیجنس آپریشنز کیے گئے، جن میں 341 دہشت گرد ہلاک ہوئے اور کل تعداد 82 ہو گئی ہے۔ وزارت داخلہ کے مطابق، دہشت گردی کے خلاف کارروائیوں میں اکتوبر 2024 تک 800 افراد کو گرفتار کیا گیا۔ ان میں سے 400 افراد پنجاب، 203 خیبر پختونخوا، 173 بلوچستان، 21 سندھ اور 3 گلگت بلتستان سے گرفتار کیے گئے۔رپورٹ میں یہ بھی بتایا گیا کہ صوبائی اور علاقائی سی ٹی ڈی کی طرف سے مارچ 2024 تک 2,350 کانٹر فنانسنگ آف ٹیررزم کے مقدمات درج کیے گئے، جن کے نتیجے میں 2,466 افراد کو گرفتار کیا گیا۔ اس کارروائی میں 526 افراد کو سزا بھی سنائی گئی۔وزارت داخلہ کے مطابق، فورسز نے دہشت گردوں سے منسلک 581 ملین روپے کی مجموعی رقم بھی برآمد کی ہے، جو دہشت گردی کی مالی معاونت میں استعمال کی جا رہی تھی۔

 

یہ بھی پڑھیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

For copy this text contact us :thalochinews@gmail.com