پاکستان
جے یو آئی ف اور ایم کیو ایم کے درمیان رابطہ، مولانا فضل الرحمان سے ملاقات کا وقت طے
اپوزیشن جماعت جمعیت علماء اسلام (جے یو آئی ف) اور حکومتی اتحاد میں شامل متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) کے درمیان اہم رابطہ ہوا ہے۔ذرائع کے مطابق، جے یو آئی اور ایم کیو ایم کی قیادت کے درمیان ہونے والے رابطے میں مولانا فضل الرحمان سے ملاقات کا وقت طے پا گیا ہے۔ایم کیو ایم کے وفد کی قیادت گورنر سندھ کامران ٹیسوری کریں گے، اور یہ ملاقات شام 4 بجے مولانا فضل الرحمان سے ہوگی۔ذرائع نے مزید بتایا کہ یہ ملاقات جے یو آئی ف کے سربراہ کی رہائش گاہ پر ہوگی، جہاں اہم سیاسی امور پر مشاورت کی جائے گی۔ملاقات میں دینی مدارس رجسٹریشن بل سمیت دیگر قومی اور پارلیمانی امور پر بات چیت کی جائے گی۔