پاکستان

قومی اور پنجاب اسمبلیوں میں سانحہ اے پی ایس کے 10 سال مکمل ہونے پر قرارداد منظور

قومی اور پنجاب اسمبلیوں نے سانحہ اے پی ایس کے 10 سال مکمل ہونے پر متفقہ طور پر قرارداد منظور کر لی۔ دونوں ایوانوں میں پیش ہونے والی قراردادوں میں شہداء کی فیملیوں کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کیا گیا اور اے پی ایس کے بچوں کی ہمت و حوصلے کو سراہا گیا۔قومی اسمبلی میں پیش ہونے والی قرارداد میں مطالبہ کیا گیا کہ 16 دسمبر کو قومی دن کے طور پر منایا جائے اور تعلیمی اداروں کی سیکیورٹی بڑھانے کے لیے اقدامات کیے جائیں۔ پنجاب اسمبلی میں حکومتی رکن راحیلہ خادم حسین نے قرارداد پیش کی، جس میں کہا گیا کہ سانحہ اے پی ایس جیسے واقعات قوم کو خوفزدہ نہیں کر سکتے اور دہشت گردوں کو سخت سزا دی جانی چاہیے۔متن میں مزید کہا گیا کہ پشاور میں ایک سو چوبیس معصوم بچوں کا قتل دہشت گردی کی بدترین مثال ہے۔ ایوان نے سانحہ اے پی ایس کے شہید بچوں کے والدین کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کیا اور اے پی ایس میں دلیری کا مظاہرہ کرنے والے اساتذہ کو زبردست خراج تحسین پیش کیا۔

یہ بھی پڑھیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

For copy this text contact us :thalochinews@gmail.com