پاکستان

سردی سے بچاؤ کیلیے جلائے گئے چولہے سے آگ لگ گئی، ماں اور2 بچے جھلس گئے

تھلوچی نیوز: لاہور کے علاقے مانگا منڈی میں آگ لگنے سے خاتون سمیت 2 بچے جھلس گئےلاہور کے علاقے مانگا منڈی میں ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا، جس میں ایک خاتون اور ان کے دونوں بچے چولہے کی آگ کی لپیٹ میں آ کر جھلس گئے۔ پولیس کے مطابق یہ واقعہ مانگا منڈی کے علاقے میں واقع ایک گھر کی بالائی منزل پر پیش آیا، جہاں سردی سے بچنے کے لیے کمرے میں چولہے پر آگ جلائی گئی تھی۔ اچانک آگ نے بستروں کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔کمرے میں موجود دونوں بچے آگ کے شعلوں کی زد میں آ گئے، جبکہ بچوں کو بچانے کی کوشش میں والدہ بھی جھلس گئیں۔ پولیس نے مزید معلومات دیتے ہوئے بتایا کہ تمام متاثرہ افراد کو فوری طور پر طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا۔ بچوں کی حالت خطرے سے باہر بتائی جا رہی ہے، تاہم خاتون کا جسم 20 فیصد جھلس گیا ہے اور ان کی حالت تشویشناک ہے۔اس حادثے کے بعد متعلقہ حکام نے شہریوں کو آگ کے دوران احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی اپیل کی ہے تاکہ اس طرح کے حادثات سے بچا جا سکے۔

یہ بھی پڑھیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

For copy this text contact us :thalochinews@gmail.com