پاکستان

لاہور ہائی کورٹ نے سرکاری اسکولوں کو آؤٹ سورس کرنے کیخلاف درخواستیں مسترد کر دی

تھلوچی نیوز :لاہور ہائی کورٹ نے سرکاری اسکولوں کو آؤٹ سورس کرنے کے خلاف درخواستوں کو مسترد کر دیا۔ جسٹس شاہد کریم نے درخواستوں پر سماعت کی اور اس بات پر فیصلہ سنایا کہ پنجاب حکومت کا سرکاری اسکولوں کو پرائیویٹ کرنے کا اقدام قانون کے خلاف نہیں ہے۔درخواست میں یہ موقف اپنایا گیا تھا کہ پنجاب حکومت کا یہ فیصلہ سرکاری اسکولز کو نجی انتظام میں دینے کے حوالے سے غیر قانونی ہے اور اس سے اسکولوں کی فیسوں میں اضافہ ہو جائے گا، جس سے غریب بچوں کو بنیادی تعلیم سے محروم ہونا پڑے گا۔ درخواست گزاروں نے عدالت سے استدعا کی تھی کہ پنجاب حکومت کے اسکولوں کو آؤٹ سورس کرنے کا فیصلہ کالعدم قرار دیا جائے۔سرکاری وکیل نے عدالت میں موقف پیش کیا کہ بند سرکاری اسکولوں کو پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے تحت آؤٹ سورس کیا جا رہا ہے، تاہم یہ اسکولز بھی پنجاب حکومت کے زیر انتظام ہی رہیں گے۔ عدالت نے تمام دلائل سننے کے بعد درخواستوں کو مسترد کر دیا۔

یہ بھی پڑھیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

For copy this text contact us :thalochinews@gmail.com