پاکستان
ہمارے پاس شہداء کی لاشیں ہیں، ہم کیوں اپنی آواز دھیمی کریں؟
سنی اتحاد کونسل کے سربراہ صاحبزادہ حامد رضا نے اسلام آباد میں پارلیمنٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ "ہمارے پاس شہداء کی لاشیں ہیں، ہم کیوں اپنی آواز دھیمی کریں؟” انہوں نے کہا کہ ان کے 5 ہزار کارکن قید میں ہیں اور کئی کارکن لاپتہ ہیں، اس کے باوجود وہ اپنی آواز کو دھیما نہیں ہونے دیں گے۔حامد رضا نے مزید کہا کہ سنی اتحاد کونسل اس وقت "ریسیونگ اینڈ” پر ہے اور حکومت کے ظلم اور فسطائیت کو دیکھ رہے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ان کی جماعت حکومت کے غیر انسانی اقدامات کے خلاف آواز بلند کرتی رہے گی اور ہر قیمت پر انصاف کے لیے اپنی جدوجہد جاری رکھے گی۔