پاکستان

حکومت کا نان فائلرز پر پابندیاں مزید سخت کرنے کا فیصلہ

تھلوچی نیوز کے مطابق، حکومت نے نان فائلرز شہریوں کے گرد شکنجہ مزید سخت کرنے کے لیے ٹیکس لا ترمیمی بل 2024-25 قومی اسمبلی میں پیش کر دیا ہے۔ مجوزہ ترمیم کے مطابق، نان فائلرز پر 800 سی سی سے زائد گاڑیاں خریدنے پر پابندی ہوگی، اور وہ مخصوص حد سے زیادہ جائیداد یا شئیرز بھی نہیں خرید سکیں گے۔ اس کے علاوہ، نان فائلرز بینک اکاونٹ نہیں کھول سکیں گے اور ایک حد سے زیادہ بینک ٹرانزیکشنز کرنے کے بھی مجاز نہیں ہوں گے۔مجوزہ بل میں نان فائلرز کو موٹر سائیکل، رکشہ اور ٹریکٹر خریدنے کی اجازت دی جائے گی، لیکن غیر رجسٹرڈ کاروباری افراد کے بینک اکاونٹس منجمد کر دیے جائیں گے۔ اگر یہ ترمیم منظور ہو جاتی ہے تو غیر رجسٹرڈ کاروباری افراد اپنی جائیداد منتقل نہیں کر سکیں گے اور ان کی پراپرٹی حکومت ضبط کر سکے گی۔ ایف بی آر جن افراد کے نام کی لسٹ جاری کرے گا، ان کے اکاونٹس بھی فریز کیے جائیں گے۔اس بل کے تحت، سیلز ٹیکس رجسٹریشن نہ کرانے پر بینک اکاونٹس منجمد ہوں گے اور پراپرٹی ٹرانسفر پر پابندی عائد ہو گی۔ سیلز ٹیکس رجسٹریشن کے دو دن بعد ان افراد کے اکاونٹس بھی فریز کر دیے جائیں گے۔ مزید برآں، اکاونٹس کے فریز ہونے کے خلاف اپیل چیف کمیشنر کے پاس کی جا سکے گی۔ فائلرز کے والدین، اولاد (پچیس سال تک کے بچے) اور بیوی بھی فائلرز کے طور پر شمار ہوں گے۔

یہ بھی پڑھیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

For copy this text contact us :thalochinews@gmail.com