پاکستان

ٹانک میں سیکیورٹی فورسز کا کامیاب آپریشن، خارجی سرغنہ علی رحمان ہلاک

سیکیورٹی فورسز نے ضلع ٹانک میں کامیاب آپریشن کے دوران فتنہ الخوارج کے انتہائی مطلوب دہشتگرد علی رحمان عرف مولانا طحٰہ سواتی کو ہلاک کر دیا۔سیکیورٹی ذرائع کے مطابق یہ آپریشن 17 اور 18 دسمبر کی درمیانی شب کیا گیا تھا، جب خوارج کی موجودگی کی اطلاع ملی۔ اس دوران سیکیورٹی فورسز نے علی رحمان سمیت 7 خارجیوں کو ہلاک کیا۔ علی رحمان فتنہ الخوارج کے اہم سرغنہ ملا فضل اللہ کا قریبی ساتھی تھا اور اس سے قبل بھی متعدد خارجی سرغنہ کامیاب آپریشنز میں مارے جا چکے ہیں۔ذرائع کے مطابق اس کامیاب کارروائی سے ایک بار پھر افغان طالبان اور فتنہ الخوارج کے گٹھ جوڑ کی حقیقت سامنے آئی ہے، جسے عالمی اور خطے کے امن کے لیے سنگین خطرہ قرار دیا جا رہا ہے۔ پاکستان نے افغان عبوری حکومت کو بار بار مستند شواہد فراہم کیے، مگر ابھی تک کوئی موثر کارروائی نہیں کی گئی۔آپریشن کے دوران ایک خارجی نے گھر میں داخل ہو کر دو بچوں کو یرغمال بنایا اور انہیں ڈھال کے طور پر استعمال کرنے کی کوشش کی۔ تاہم سیکیورٹی فورسز کی بروقت اور کامیاب حکمت عملی سے دونوں بچے بحفاظت بازیاب کر لیے گئے، اور خارجی سرغنہ کو ہلاک کر دیا گیا۔ اسلحہ اور بارود سے بھری ایک گاڑی بھی ضبط کی گئی، جسے کسی بڑی دہشتگردی کے لیے استعمال کیا جانا تھا۔

یہ بھی پڑھیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

For copy this text contact us :thalochinews@gmail.com