پاکستان

لاہور ہائیکورٹ: نئے اسکولوں کی رجسٹریشن اسکول بسوں کی پالیسی سے مشروط

لاہور ہائی کورٹ نے نئے اسکولوں کی رجسٹریشن اسکول بسوں کی پالیسی کے ساتھ مشروط کر دی ہے۔ اس فیصلے کا اعلان اسموگ کے تدارک کے حوالے سے دائر درخواستوں کی سماعت کے دوران کیا گیا۔جسٹس شاہد کریم نے اپنے ریمارکس میں کہا کہ اسکولوں کی رجسٹریشن میں اسکول بسوں کو لازمی قرار دیا جائے اور نئے اسکولوں کی رجسٹریشن اس وقت تک بند کر دی جائے جب تک ہر اسکول اس پالیسی پر عمل نہیں کرتا۔ انہوں نے کہا کہ سیکریٹری اسکولز نے عدالتی احکامات کی خلاف ورزی کی ہے۔دوران سماعت عدالت نے استفسار کیا کہ بچوں کے لیے اسکول بسوں کے انتظامات میں 50 فیصد کی شمولیت کے عدالتی حکم پر عمل کیوں نہیں کیا گیا؟ اس پر اقدامات کیوں نہیں کیے گئے؟جسٹس شاہد کریم نے حکم دیا کہ 30 دسمبر تک اس حوالے سے پالیسی رپورٹ جمع کروائی جائے۔

یہ بھی پڑھیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

For copy this text contact us :thalochinews@gmail.com