پاکستان

ن لیگ کے پاس دو تہائی اکثریت نہیں کہ وہ یک طرفہ فیصلے کرے

چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ ن لیگ کو کامیابی سے حکومت چلانے کے لیے اتفاق رائے سے فیصلے کرنے ہوں گے، کیونکہ ان کے پاس دو تہائی اکثریت نہیں ہے کہ وہ یک طرفہ فیصلے کریں۔ لاڑکانہ میں خطاب کرتے ہوئے بلاول نے کہا کہ وفاق کو صوبوں کو ان کا جائز حق دینا چاہیے، اور ن لیگ سے طے ہوا تھا کہ صوبوں کا پی ایس ڈی پی مشترکہ طور پر تیار کیا جائے گا۔انہوں نے مزید کہا کہ ن لیگ کے ساتھ وعدہ کیا گیا تھا کہ سندھ پنجاب کے ترقیاتی منصوبوں کے لیے فنڈز فراہم کیے جائیں گے، مگر وفاقی حکومت کا چھوٹے صوبوں کے ساتھ رویہ تسلی بخش نہیں۔ بلاول نے ن لیگ کے طرز حکمرانی کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ ن لیگ کو متنازع فیصلے کرنے سے گریز کرنا چاہیے اور کسی بھی فیصلے پر صوبوں کے ساتھ مشاورت ضروری ہے۔

یہ بھی پڑھیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

For copy this text contact us :thalochinews@gmail.com