پاکستان

جعلی عامل اور والد کے ہاتھوں جن نکالنے کے دوران بیٹا قتل

ڈسکہ میں ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے جہاں جعلی عامل اور والد کے ہاتھوں جن نکالنے کے دوران بیٹا جان سے گیا۔تفصیلات کے مطابق ڈسکہ کے نواحی گاؤں پھانگٹ میں نوجوان کے قتل کی تفتیش میں پیش رفت ہوئی ہے، جعلی عامل اور والد قتل میں ملوث نکلے۔
بمبانوالہ پولیس اسٹیشن میں مقدمہ درج کرکے ملزمان کی تلاش شروع کردی گئی، پولیس نے بتایا کہ مقتول اسامہ کا والد ارشد علی بیٹے کے جن نکالنے کیلئے گجرات سے خالد نامی جعلی عامل کو گھر لایا تھا۔پولیس کا کہنا ہے کہ دوران عمل خالد اور مقتول اسامہ میں تکرار ہوگئی، عامل اور باپ سمیت 6 افراد نے اسامہ پر تشدد شروع کردیا جس سے اسامہ دم توڑ گیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ مقتول کی والدہ نے خاوند کو بچانے کیلئے بیٹے کی جنات کے ہاتھوں موت کی کہانی سنائی تھی، مقتول کی گھر میں شادی کی تیاریاں چل رہی تھیں

یہ بھی پڑھیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

For copy this text contact us :thalochinews@gmail.com