پاکستان
امام الحق ایم آر آئی اسکین کیلئے اسپتال منتقل
قومی کرکٹ ٹیم کے اوپنر بیٹر امام الحق کو ایم آر آئی اسکین کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔
امام الحق کو دائیں ہیمسٹرنگ میں تکلیف محسوس ہونے پر ایم آر آئی اسکین کے لیے اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔
ملتان میں کھیلے جا رہے دوسرے ٹیسٹ میچ کی دوسری اننگز میں امام الحق کی جگہ محمد رضوان اوپننگ بیٹنگ کے لیے آئے ہیں۔
واضح رہے کہ ملتان ٹیسٹ کے تیسرے دن کے پہلے سیشن میں انگلینڈ کی ٹیم 275 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی جس کے بعد پاکستان کو میچ جیتنے کے لیے 355 رنز کا ہدف ملا ہے۔