پاکستان

نسیم شاہ انجری کے باعث کراچی ٹیسٹ سے بھی باہر

لاہور: قومی ٹیم کے نوجوان فاسٹ بولر نسیم شاہ انجری کے باعث کراچی ٹیسٹ سے بھی باہر ہوگئے۔

نسیم شاہ کاندھے کی انجری کیوجہ سے ملتان ٹیسٹ نہیں کھیل سکے تھے اب انہیں ڈاکٹرز نے مزید آرام کا مشورہ دیا ہے۔

ذرائع کے مطابق ٹیم مینجمنٹ نے کراچی ٹیسٹ کے لیے ابھی تک نسیم شاہ کے متبادل کے طور پر کسی بولر کو طلب نہیں کیا جبکہ یہ بتایا جارہا ہے کہ وہ فٹ ہونے کے بعد لاہور جاکر نیشنل ہائی پرفارمنس سینٹر میں اپنی فٹنس بحال کریں گے۔

نسیم شاہ کو راولپنڈی ٹیسٹ میں کاندھے کی تکلیف ہوئی تھی جس کی وجہ سے وہ گراؤنڈ سے باہر چلے گئے تھے۔

 

یہ بھی پڑھیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

For copy this text contact us :thalochinews@gmail.com