پاکستان
فٹبال ورلڈکپ؛ مراکش اور کروشیا آج تیسری پوزیشن کیلیے آمنے سامنے
دوحا: مراکش نے فٹبال ورلڈکپ کے سیمی فائنل میں شکست کا غم بھلانے کی ٹھان لی۔
دنیا کو حیران کرنے والے ہیروز آج تیسری پوزیشن کا میچ جیت کر برانز میڈل سینے پر سجائے وطن واپسی کے خواہاں ہیں۔
انجریز کی وجہ سے مراکش ٹیم کو کمبی نیشن بنانے میں مشکلات کا سامنا ہے، کروشین ٹیم بھی زخم پر فتح کا مرہم رکھنے کی کوشش کرے گی۔