خبریں

عمران خان نے گزشتہ رات شدید بیماری اور تکلیف کی حالت میں خطاب کیا

لاہور: سابق وزیر اعظم اور پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان نے گزشتہ رات شدید بیماری اور تکلیف کی حالت میں خطاب کیا، عمران خان بیماری کے باوجود تمام دن اہم اجلاسوں میں موجود رہے، تقریر کے نکات بھی حالت بیماری میں فائنل کیے۔

ذرائع کے مطابق سابق وزیر اعظم عمران خان نے اپنا خطاب بخار کی حالت میں مکمل کیا، عمران خان بخار کے ساتھ ڈائریا کا بھی شکار ہو گئے، خطاب سے پہلے ڈاکٹرز نے چیئرمین پی ٹی آئی کو بخار اور ڈائریا کی ادویات دیں، عمران خان بیماری کے باوجود تمام دن اہم اجلاسوں میں بھی موجود رہے اور بیماری کی حالت میں ہی اپنی تقریر کے تمام نکات فائنل کیے۔

اس حوالے سے ترجمان پنجاب حکومت مسرت جمشید چیمہ نے اپنے ایک ٹوئٹ میں بتایا کہ چیئرمین تحریک انصاف نے گزشتہ روز شدید بخار کے باوجود عوام سے خطاب کیا اور امپورٹڈ حکومت کے خلاف آگے کے لائحہ عمل کا اعلان کیا، پوری قوم ان کے ساتھ کھڑی ہے، ہماری جدوجہد کامیاب ہوگی۔

چئیرمین نے شدید بخار کے باوجود گزشتہ روز عوام سے خطاب کیا اور امپورٹڈ حکومت کے خلاف آگے کے لائحہ عمل کا اعلان کیا. پوری قوم ان کے ساتھ کھڑی ہے اور انشاءاللہ ہماری یہ جدوجہد کامیاب ہوگی.

1/2

یاد رہے کہ سابق وزیر اعظم عمران خان نے گزشتہ روز ویڈیو لنک کے ذریعے خطاب میں اعلان کیا کہ وہ جمعہ 23 دسمبر کو پنجاب اور خیبرپختونخوا کی اسمبلیاں تحلیل کر رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

For copy this text contact us :thalochinews@gmail.com