زندگی گزارنے کیلئے اب کسی مرد کی ضرورت نہیں، آئمہ بیگ
کراچی: معروف پاکستانی گلوکارہ آئمہ بیگ کا کہنا ہے کہ انھیں زندگی گزارنے کے لیے اب کسی مرد کی ضرورت نہیں ہے۔
ایک انٹرویو کے دوران آئمہ بیگ نے کیریئر میں اپنی پسند اور ناپسند سمیت مختلف موضوعات پر گفتگو کی۔
شادی سے متعلق سوال پر گلوکارہ کا کہنا تھا کہ اب مردوں کے حوالے سے کوئی توقعات نہیں ہیں لیکن چاہتی ہوں کہ جو بھی ہو وہ انسان کا بچہ ہو اور ساتھ دینے والا شخص ہو۔
آئمہ بیگ نے کہا کہ مجھے اب اپنی زندگی میں کسی مرد کی ضرورت نہیں ہے لیکن اس کے باوجود اگر کوئی شخص زندگی میں آگیا تو اسے ایک بونس تصور کروں گی بصورت دیگر مجھے زندگی میں کسی مرد کی ضرورت نہیں ہے نہ ہی اس حوالے سے کچھ سوچنے کی ضرورت ہے۔
کرش سے متعلق سوال پر آئمہ بیگ کا کہنا تھا کہ اب نارمل لوگوں پر کرش نہیں ہوتا اب تو ہالی وڈ فلمز دیکھ رہے ہیں تو ان پر کرش ہوتا ہے، میرا خیال ہے کہ میں نے اپنے میوزک سے شادی کرلی ہے۔
واضح رہے کہ 2022 میں آئمہ نے شہباز کے ساتھ منگنی کا اعلان کیا تھا تاہم رواں برس ستمبر میں آئمہ نے باضابطہ شہباز شگری سے رشتہ ختم ہونے کی تصدیق کی تھی۔