پنجاب کی سیاست میں ہلچل، حمزہ شہباز کو 48 گھنٹوں میں پاکستان پہنچنے کی ہدایت
لاہور: مسلم لیگ (ن) کی قیادت نے پنجاب اسمبلی کے اپوزیشن لیڈر حمزہ شہباز کو جلد از جلد پاکستان پہنچنے کی ہدایت کردی۔
پنجاب کی سیاست میں طغیانی تیز ہوتی جارہی ہے اور مسلم لیگ نواز کی قیادت کی جانب سے چند گھنٹوں کے سابق وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز کو اگلے 48 گھنٹوں میں پاکستان پہنچنے کی ہدایت کردی گئی ہے۔
پارٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ اپوزیشن لیڈر صوبائی اسمبلی اس وقت بیرون ملک گئے ہوئے ہیں، انہیں پنجاب میں وزارت اعلی دینے کیلئے فوری وطن پہنچنے کا کہا گیا ہے۔
خیال رہے کہ کچھ گھنٹوں قبل ہی وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے کہا تھا کہ چار بجے کے بعد پرویز الٰہی وزیراعلیٰ نہیں رہیں گے۔
وزیر داخلہ نے پنجاب کی وزارت اعلیٰ سے متعلق کہا تھا کہ پرویز الٰہی کے جانے کے بعد ہمارے وزیر اعلیٰ حمزہ شہباز ہوں گے۔