خبریں

عمران خان پر حملہ کرنیوالے ایک سے زائد تھے: مصدق عباسی

وزیرِ اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہٰی کے مشیر برائے احتساب مصدق عباسی نے دعویٰ کیا ہے کہ عمران خان پر حملہ کرنے والے ایک سے زائد لوگ تھے، کتنے یہ بات سامنے آنا باقی ہے۔

یہ بات وزیرِ اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہٰی کے مشیر برائے احتساب مصدق عباسی نے لاہور میں عمر سرفراز چیمہ کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہی ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ ملزم کا پولی گرافک ٹیسٹ کرایا گیا، ملزم نوید رٹا رٹایا بیان پڑھتا ہے، پولی گرافک ٹیسٹ رپورٹ حاصل کر لی گئی ہے۔

مصدق عباسی نے بتایا کہ ملزم نوید تربیت یافتہ حملہ آور ہے، پولی گرافک رپورٹ کے مطابق نوید نے جواب دیا کہ عمران خان پر حملہ کرنا تھا۔

انہوں نے مزید کہا کہ حملہ آور کو عمران خان پر حملے کی تربیت دی گئی تھی، فرانزک ٹیسٹ میں عمران خان کے گارڈز کے اسلحے کو کلیئر کیا گیا ہے۔

وزیرِ اعلیٰ پنجاب کے مشیر برائے احتساب مصدق عباسی کا یہ بھی کہنا ہے کہ زبیر نیازی نے جے آئی ٹی کو جوائن نہیں کیا، عمران خان اور زبیر نیازی جے آئی ٹی میں اس لیے شامل نہیں ہو رہے کہ وہ ہائی کورٹ گئے ہوئے ہیں۔

 

یہ بھی پڑھیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

For copy this text contact us :thalochinews@gmail.com