خبریں

استعفوں کی تصدیق: پی ٹی آئی وفد آج اسپیکر سے ملے گا، عمران خان نے اہم اجلاس بلالیا

لاہور: چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے آج پارٹی کی مرکزی لیڈرشپ کا اجلاس طلب کرلیا۔

ذرائع کے مطابق عمران خان کی زیرصدارت یہ اجلاس زمان پارک لاہور میں ہوگا جس میں قومی اسمبلی سے استعفوں، پنجاب میں اعتماد کے ووٹ اور اسمبلیوں کی تحلیل پر بھی مشاورت ہوگی۔

دوسری جانب استعفوں کی منظوری کے معاملے پر پی ٹی آئی وفد آج اسپیکر قومی اسمبلی سے ملاقات کے لیے جائےگا۔

اسپیکر راجا پرویز اشرف نے کہا ہے کہ استعفوں کے لیے جتھے سے ملاقات نہیں ہوگی، ہر ممبر کو الگ الگ آنا ہوگا، کچھ ارکان نے ان سے استعفے قبول نہ کرنے کی استدعا کی ہے ، وہ ان کے نام نہیں بتا سکتے۔

 

یہ بھی پڑھیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

For copy this text contact us :thalochinews@gmail.com