خبریں

پنجاب حکومت کا اپنے ہی سرکاری محکموں کی قانونی جنگ لڑنے والے سرکاری وکلاء/اٹارنیز پنجاب سے امتیازی سلوک

پنجاب میں چوہدری پرویز الہی کے بطور وزیر اعلی منتخب ہونے کے بعد پراسیکیوٹرز کو نان پریکٹسنگ الاؤنس کے طور پر ایک بنیادی تنخواہ دئے جانے کی سمری، جس پرابتدائ طور پر فنانس ڈیپارٹمبٹ کا اعتراض بھی تھا کہ ڈسٹرکٹ اٹارنی ,ڈپٹی ڈسٹرکٹ اٹارنی اور اسسٹنٹ ڈسٹرکٹ اٹارنی بھی ان مراعات کے قانونی طور پر مستحق ہیں کیونکہ وہ پراسیکیوٹرز کے مساوی اہلیت رکھتے ہیں مگر باوجودیکہ پنجاب کے تمام اضلاع کے، ڈسٹرکٹ اٹارنیز اور ان کی ٹیم کے دیگر آفیسرز جو پورے صوبہ کی سرکاری زمینوں , املاک اور صوبائ محکمہ جات کے مقدمات کی عدالتوں میں پیروی و دفاع کرتے ہیں اور انہیں قانونی معاونت بھی فراہم کرتے ہیں، کو الاؤنس میں اس اضافہ سے محروم کرتے ہوئے صرف پراسیکیوشن ڈیپارٹمنٹ کے آفیسرز کے الاؤنس میں اضافہ کی منظوری دے دی گئ ہے جبکہ یہ لاء ڈیپارٹمنٹ کے لاء آفیسرز کے ساتھ کھلم کھلا امتیازی سلوک , سراسر ظلم اورناانصافی ہے کیونکہ دونوں ڈیپارٹمنٹس کے آفیسرز کے کام کی نہ صرف نوعیت ایک جیسی ہے بلکہ آفیسرز کی تعلیمی اہلیت بھی ایک جیسی ہے بلکہ پریکٹس کے حوالے سے ریکروٹمنٹ میں ڈسٹرکٹ اٹارنی آفس کے لاء آفیسران کی سیٹوں کے لئے ذیادہ پریکٹس کے تجربہ کی ضرورت کی شرط عائد کی جاتی ہے یعنی اسسٹنٹ ڈسٹرکٹ اٹارنی کا اپنےمساوی سکیل کے اسسٹنٹ پبلک پراسیکیوٹر سے تقریبا دو سال سینئر ہونا بھی ضروری ہےاور اب ان کو نظر انداز کرکے ان کے مساوی ڈیپارٹمنٹ کے آفیسرز کو الاؤنسز میں ان سے اوپر لے کر جانا ان کے زخموں پر نمک چھڑکنے کے مترادف بھی ہے کیونکہ سابقہ دو سال میں دو دفعہ بڑھنے والے ڈسپیریٹی الاؤنس سے بھی ان لاء آفیسرز کو محروم رکھا گیا ہے اور اب تو ان کے ہم پلہ و مساوی بلکہ پریکٹس کے حوالے سے جونئیر لاء آفیسرز /پراسیکیوٹرزکو دئے جانے والے نان پریکٹسنگ/سپیشل الاؤنس میں اضافہ سے بھی ڈسٹرکٹ اٹارنیز آفسز کے لاء آفیسرز کو دوبارہ محروم کردیا گیا ہے حالانکہ پراسیکیوٹرز کے لئے الاؤنس میں یہ ایک سال میں مسلسل دوسرا اضافہ ہے جبکہ ڈسٹرکٹ اٹارنی آفس کے لاء آفیسرز کو الاؤنسز میں اضافہ سے بر بار محروم رکھا گیا ہےاور اسی بناء پر تمام ڈسٹرکٹ اٹارنیز, ڈپٹی ڈسٹرکٹ اٹارنیز اور اسسٹنٹ ڈسٹرکٹ اٹارنیز میں بہت ذیادہ بے چینی , مایوسی اور تشویش پائ جارہی ہے . تمام لاء آفیسرز کا متفقہ مطالبہ ہے کہ وزیراعلی پنجاب فنانس ڈیپارٹمنٹ کی نشاندہی کے مطابق ڈسٹرکٹ اٹارنی آفس کے لاء آفیسرز کے الاؤنس کو بھی پراسیکیوٹرز کے برابر کرکے اس امتیازی اور ناروا سلوک کو فی الفور ختم کریں جو دستور پاکستان کا بھی تقاضا ہے اور آپ نے دستور پاکستان کی پابندی کا حلف اٹھا رکھا ہے. مزید برآں الاؤنسز میں حالیہ کئے جانے والے اضافوں میں صرف لاء ڈیپارٹمنٹ کے ڈسٹرکٹ اٹارنیز, ڈپٹی ڈسٹرکٹ اٹارنیز اور اسسٹنٹ ڈسٹرکٹ اٹارنیز کو نظر انداز کیا گیا ہے اور باقی تمام ڈیپارٹمنٹس کے افیسرز و ملازمین کے الاؤنسز میں اضافہ کرکے ان کو مہنگائ کے طوفان کے مقابلہ میں کچھ نہ کچھ ریلیف دیا جاچکا ہے.

یہ بھی پڑھیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

For copy this text contact us :thalochinews@gmail.com