ذیشان منظور (غزل)

حالت_ حال کسی طور بتانے سے گۓ

ذیشان منظور

حالت_ حال کسی طور بتانے سے گۓ
تمہیں دیکھا تو مرے ہوش ٹھکانے سے گۓ

ہم تری یاد میں اب اشک بہانے سے گۓ
دل کی تختی پہ ترا نام سجانے سے گۓ

بس فقط ہاتھ چھڑانے پہ ہی راضی نا ہوۓ
ہم کہانی کا یہ کردار نبھانے سے گۓ

تری تصویر جلا دی ترے خط بھی جلاۓ
ہو مبارک تمہیں تم میرے سرہانے سے گۓ

تیری خوشبو تھی ضرورت مرے ذیشان مجھے
ہم ترے شہر میں پھولوں کے بہانے سے گۓ

یہ بھی پڑھیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

For copy this text contact us :thalochinews@gmail.com