پاکستان
سیکرٹری سکولز ایجوکیشن پنجاب خالد نذیروٹو کا جعلی اکاؤنٹ منظر عام پر آگیا
سیکرٹری سکولز ایجوکیشن پنجاب خالد نذیروٹو کا جعلی اکاؤنٹ منظر عام پر آگیا، جعلی اکاؤنٹ کے ذریعے جعلسازوں نے اساتذہ سے ہزاروں روپے بٹور لیے۔تفصیلات کےمطابق سیکرٹری ایجوکیشن کے جعلی واٹس ایپ نمبر کے ذریعے ٹیچر سے 20 ہزار روپے ٹرانسفر کیا گیا،سیکرٹری سکولز ایجوکیشن پنجاب خالد نذیر وٹو نے جعلی اکاؤنٹ بارے علم ہونے پر سخت نوٹس لے لیا۔خالد نذیر وٹو نے تمام ایجوکیشن اتھارٹیز کو جعلی اکاؤنٹ بارے اساتذہ کو آگاہ کرنے کا حکم دے دیا۔خالد نذیر وٹو کا کہنا تھا کہ صرف سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کا اکاؤنٹ ہی تصدیق شدہ ہے،اساتذہ فیس بک پر کسی جعلی اکاؤنٹ کو فالو کرنے سے اجتناب کریں،جعلی اکاؤنٹ سے متعلق قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔