پاکستان

کیا واقعی وزیر اعلی پنجاب مریم نواز نے جمعیت علمائے اسلام جوائن کرلی؟

تھلوچی (مانیٹرنگ ڈیسک )جمعیت علمائے اسلام کی رُکنیت سازی کے مرحلے کے دوران پنجاب خصوصاً لاہور میں پارٹی کے اندر دھڑے بندی ہو گئی ہے اور ایک دھڑے نے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی پارٹی کی رُکنیت کا فارم بنا کر سوشل میڈیا پر شیئر کر دیا ہے۔
پارٹی ذرائع نے تھلوچی نیوزکو رکنیت فارم کی ایک تصویر فراہم کی ہے جس پر مبینہ طور پر وزیراعلٰی پنجاب ’مریم نواز ولد نواز شریف‘ درج ہے۔


صوبائی قیادت نے اس فارم کو ’ایک شرارت‘ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ اس میں پارٹی کا کوئی کردار نہیں۔
رکنیت کی 50 روپے فیس جمع کی ہے اور پھر سوشل میڈیا پر ڈال دی۔انہوں نے مزید کہا کہ اگر رکنیت سازی مہم کے دوران کسی نے فارم میں مریم نواز کے نام سے کوائف لکھ کر فیس دی ہے تو اسے مسترد کر دیا گیا ہے۔
اگر یہ محض ایک شرارت ہے تو اس کا کوئی حل نہیں ہے۔ کسی کے ہاتھ فارم لگا ہو گا اور اس نے کوائف درج کر کے رکنیت سازی مہم کا مذاق بنا کر سوشل میڈیا پر اپلوڈ کر دیا ہوگا۔ سوشل میڈیا کا کسی کے پاس کوئی حل نہیں ہے۔ پارٹی میں ایسی کسی بھی چیز کو قبول نہیں کیا گیا۔ اگر فارم میں کوائف درج کیے گئے ہیں تو اسے مسترد کر دیا گیا ہے۔اس وقت صوبائی سطح پر رکنیت سازی کا عمل مکمل ہوچکا ہے تاہم لاہور میں رکنیت سازی کے دوران پارٹی ارکان کے مابین اختلافات پیدا ہوگئے ہیں جس کے نتیجے میں دو دھڑ سامنے آئے ہیں۔ان دھڑوں میں سے ایک گروہ نے لاہور کی سطح پر اپنی متوازی تنظیم بھی قائم کی جس کے خلاف صوبائی ناظم انتخابات محمد نور خان ہانس نے ایکشن بھی لیا۔صوبائی ناظم انتخابات کی جانب سے ایک نوٹیفیکیشن جاری ہوا جس میں بتایا گیا ہے کہ لاہور میں چند افراد نے از خود اجلاس بلا کر دستوری نظم کی خلاف ورزی کرتے ہوئے اپنے آپ کو امیر اور ناظم عمومی نامزد کیا۔
جاری کردہ نوٹیفیکیشن کے مطابق صوبائی ناظم انتخابات نے 16 افراد کو نامزد کر کے ان کی پانچ سال کی رکنیت معطل کر دی ہے جن میں سلیم اللہ قادری کو بھی شامل کیا گیا ہے۔
تھلوچی نیوز کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے سلیم اللہ قادری نے بتایا کہ لاہور میں پارٹی 800 ارکان پر مشتمل ہے جس میں 547 ارکان ان کے ساتھ ہیں۔ ان کے بقول ’ہم نے اسی لیے یہ قدم اٹھایا۔ آج بھی 3 بجے صوبائی ناظم انتخابات کے ساتھ ملاقات ہے جہاں ہم اپنے اعتراضات پیش کریں گے۔ دونوں جانب سے نکات رکھے جائیں گے۔انہوں نے مزید کہا کہ مریم نواز کے نام سے رکنیت فارم میں کوائف مخالف گروہ نے درج کیے ہیں۔ ’ہمارے یہی اعتراضات ہیں جو آج ہم صوبائی ناظم انتخابات کے سامنے پیش کریں گے۔ اس طرح بوگس طریقے سے کئی دیگر لوگوں کی بھی رکنیت سازی کے فارم میں کوائف درج کیے گئے ہیں۔جنرل سیکریٹری جے یو آئی پنجاب نے تھلوچی نیوز کو بتایا کہ پارٹی نے ان افراد کے خلاف دستور کی خلاف ورزی پر ایکشن لیا ہے۔ اگر یہ افراد اپنی متوازی تنظیم ختم کر کے معافی مانگیں گے تو ان کی رکنیت بحال کی جا سکتی ہے۔ان کے بقول سیاسی جماعتوں میں اس طرح کی چیزیں ہوتی رہتی ہیں لیکن بطور سیاسی جماعت جمعیت علمائےاسلام اسے قبول نہیں کرتی۔کل پورے صوبے پنجاب کے انتخابات ہونے ہیں جس کے بعد مرکز میں بھی انتخابات ہوں گے۔ ہم ایسے عناصر کی سرکوبی کریں گے اور انتخابات کو شفاف رکھیں گے۔

یہ بھی پڑھیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

For copy this text contact us :thalochinews@gmail.com