کرم کے معاملے پر گریڈ امن جرگے کی فریقین سے معاہدے پر آگے بڑھنے کی درخواست

کرم امن جرگے کا اجلاس کمشنر ہاؤس کوہاٹ میں ہوا، جرگے میں چیف سیکریٹری اور آئی جی خیبر پختونخوا، کمشنر کوہاٹ، ڈی آئی جی کوہاٹ سمیت ضلعی افسران ،عسکری حکام نے شرکت کی۔حکومت اور جرگہ ارکان نے کرم امن معاہدے پر من و عن عملدرآمد کا اعادہ کیا، چیف سیکریٹری خیبر پختونخوا نے واضح کیا کہ ملک دشمن عناصر کی نشان دہی جرگے کا کام ہے، ایکشن حکومت لے گی۔چیف سیکریٹری ندیم افضل چوہدری نے جرگے سے خطاب کے دوران کہا کہ حکومت کرم والوں کے شکایات کا ازالہ کرے گی، قانون کا نافذ کرنا ہمارا فرض ہے ہم نافذ کریں گے،۔ان کا کہنا تھا کہ کرم امن معاہدہ آسان نہیں تھا، مبارکباد پیش کرتا ہوں لیکن امن صرف دستخط سے نہیں آئے گا، معاہدے عملدرآمد سے ہی امن آئے گا، ہمارا یہ یقین ہے کہ آپ ملک دشمنوں کے ساتھ نہیں ملیں، خدارا ہمارا یہ یقین قائم رہنے دیں۔ندیم افضل چوہدری نے کہا کہ امن معاہدے کے 14 نکات کے ایک ایک شق پر آپ کے تعاون سے عملدرآمد ہوگا، امن دشمنوں کی نشان دہی کریں، پیسے امن سے ذیادہ قیمتی نہیں ہے، متاثرین کو معاوضہ دیں گے، ضرورت پڑی تو ترقیاتی بجٹ پر کٹ لگا کے امن پر خرچ کریں گے۔چیف سیکریٹری نے افسران کو ہدایت کی کہ بنکرز گرانے پر فورا کام شروع کردیں، ایک فریق نے اسلحہ جمع کرانے کا پلان دے دیا ہے، دوسرا فریق بھی اسلحہ جمع کرانے کا پلان دے دیں


