اسد رضا سحر (غزل)

جب جب ملے گی جیسی سہولت پہ روئیں گے

اسد رضا سحر

جب جب ملے گی جیسی سہولت پہ روئیں گے
بے چہرگی کے نقش ہزیمت پہ روئیں گے

اُس روز ہو گا آنکھ سے اپنا صحیح حساب
جس دن کسی غریب کی میت پہ روئیں گے

پہلے یہاں پہ جشن مناتے ہیں جیت کا
پھر ہم سبھی عدو کی اذیت پہ روئیں گے

اک روز دور دشت میں بیٹھیں گے اور ہم
اِس دور کی جدید محبت پہ روئیں گے

غصے میں جیسے کاٹا ہے مالک مکان نے
پنچھی بھی آج پیڑ کی قسمت پہ روئیں گے

یہ بھی پڑھیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

For copy this text contact us :thalochinews@gmail.com