عمران راہب (غزل)

جو دشت زاد ہے لیکن جفا شناس نہیں

عمران راہب

جو دشت زاد ہے لیکن جفا شناس نہیں
تو ایسے شخص کو جی بھر کے جینا راس نہیں

اسے چھوا تو نہیں ہے مگر خدا کی قسم
وہ جسم خاک نہیں ہے اگر کپاس نہیں

نہ میرے ہاتھ سے گرتا گلاس یوں ہرگز
وہ شخص پھر سے اکیلا ہے گر اداس نہیں

یہ میرا جسم اداسی کے سات پردوں میں
چھپا ہوا کوئی ڈھانچہ ہے جس پہ ماس نہیں

ہمارے گاؤں کی گندم میں ذائقہ نہ رہا
تمہارے بعد چنبیلی میں کوئی باس نہیں

گلے لگا کہ یہی ہے تھکن کا پہلا علاج
جو تیرے پاس ہے لیکن خدا کے پاس نہیں

یہ بھی پڑھیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

For copy this text contact us :thalochinews@gmail.com