اگرچہ زیست میں مشکل زمانے آتے تھے
مرے بزرگ مرا حوصلہ بڑھاتے تھے
کسی ہجوم کا حصہ نہیں بنے کچھ لوگ
گزرنے والوں کے نقشِ قدم بتاتے تھے
نہ صرف یہ کہ پرندوں سے دوستی تھی مری
مجھے تو پیڑ بھی اپنی طرف بلاتے تھے
مرے قبیلے کے کچھ لوگ اس طرف آئے
وگرنہ لوگ محبت سے جی چراتے تھے