طارق جاوید (غزل)

جو تیرے نام سے وابستگی تمام ہوئی

طارق جاوید

جو تیرے نام سے وابستگی تمام ہوئی
سو تیرے ساتھ مری ہر خوشی تمام ہوئی

میں چل رہا تھا، اندھیرے سے خوف کھاتے ہوئے
پھر ایسا شعر ہوا. تیرگی تمام ہوئی

وہ ایک روز مرے ساتھ ہمکلام نہ تھا
اُس ایک روز مری خامشی تمام ہوئی

ترے فراق میں اتنا میں بدگمان ہوا
کہ تیرے بعد تری تشنگی تمام ہوئی

پھر ایک روز مکمل میں خود پہ کُھلنے لگا
پھر ایک روز مری بے بسی تمام ہوئی

زمیں پہ گرتے ستارے نے،یہ کہا طارق
وجود پاتی ہوئی روشنی تمام ہوئی

یہ بھی پڑھیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

For copy this text contact us :thalochinews@gmail.com