پاکستان

قائد اعظم یونیورسٹی اسلام آباد کے سابق طلباء کا پشاور میں اہم اجلاس

پشاور : قائد اعظم یونیورسٹی اسلام آبادکے فاونڈر گروپ کےایگزیکٹو ممبر اشتیاق احمد خان نے کہا ہے کہ گروپ نے روز اول سے جدوجہد اور کوشش کی ہے کہ جس مقصد کیلیے گروپ قائم ہوا تھا اس میں بھرپور کامیابی حاصل کی ہے گروپ کے منتظمین ہمیشہ کی طرح قائد اعظم یونیورسٹی اسلام آباد کے تمام سابقہ طلباء کو یکجا رکھے ہوئے ہیں جبکہ فاونڈر گروپ کامیابی کے بعد سابقہ اور موجودہ طلباء کے لیے فلاح وبہبود کے مشن پر اپنے کام کو مزید تیز کر دے گی ان خیالات کا اظہار انھوں نے ہفتے کے روز پشاور میں فاونڈر گروپ کی طرف سے منعقدہ ایک خصوصی اجلاس میں شریک ہونے یونیورسٹی کے سابق طلباء سے خطاب کرتے ہوئےکیا۔ اجلاس میں فاونڈر گروپ کے صدر ڈاکٹر عبدالباسط ، نائب صدر حسین علی کلوڑ ، جنرل سیکرٹری مرتضیٰ نور ، جوائنٹ سیکریٹری وجاہت لطیف، پروفیسر ڈاکٹر جاوید اقبال ، ساجد محمود خان اور دیگر بھی شریک ہوئے فاؤنڈر گروپ کی آمد پر منتظمین نے ان کا شاندار استقبال کیا اور خوش آمدید کہا ۔ اس موقع پر فاؤنڈر گروپ کے صدر ڈاکٹر عبدالباسط نے شاندار استقبال پر منتظمین کا شکریہ ادا کیا۔ اپنے خطاب میں انھوں نے مزید کہا کہ ہم روز اول سے ہی طلباء کی فلاح وبہبود کے ایجنڈے پر کام کر رہے ہیں اور کامیابی کی صورت میں اپنی تمام تر صلاحیتیں اور وسائل کو بروئے کار لائیں گے اجلاس سے نائب صدر حسین علی کلوڑ ، جنرل سیکرٹری مرتضیٰ نور ، جوائنٹ سیکریٹری وجاہت لطیف اور پروفیسر ڈاکٹر جاوید اقبال نے بھی مقررین سے خطاب کیا اور فانڈر گروپ کی سابقہ کارکردگی اور مستقبل کے لائحہ عمل سے خاضرین کو آگاہ کیا اور ان سے درخواست کی کہ وہ ان کا ساتھ دیں تاکہ وہ مزید بہتر انداز میں اپنے فلاح و بہبود کے ایجنڈے پر کام جاری رکھ سکیں ۔ اس موقع پر شرکاء نے اس عزم کا اظہار کیا کہ وہ فاونڈر گروپ کو کامیاب بنانے کےلئے بھرپور کوشش کریں گے ۔

یہ بھی پڑھیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

For copy this text contact us :thalochinews@gmail.com