صحت وغذا

ذہنی صحت کے مسائل بیماریوں اور اموات کی سب سے بڑی وجہ بن گئے

واشنگٹن: ایک نئی تحقیق سے پتہ چلا ہے کہ ذہنی صحت کے حوالے سے مسائل نے امراض اور جلد اموات کے معاملے میں دل کی بیماریوں کو بھی پیچھے چھوڑ دیا ہے۔
دی لانسیٹ میں شائع ہونے والی تحقیق کے مطابق اعداد و شمار سے پتہ چلتا ہے کہ اعصابی دباؤ کی وجہ سے عالمی سطح پر لوگوں میں معذوری، بیماریاں اور جلد موت میں 18 فیصد اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔
یونیورسٹی آف واشنگٹن، آکلینڈ یونیورسٹی اور ڈبلیو ایچ او کے برین ہیلتھ یونٹ کے سائنسدانوں نے مشترکہ تحقیق پیش کی جس میں پایا گیا کہ 37 اعصابی حالتیں ایسی ہیں جن کے مضر اثرات کی شدت پہلے سمجھی گئی شدت سے کہیں زیادہ ہے۔
انہوں نے بتایا کہ یہ اعصابی حالتیں عالمی آبادی کا 43 فیصد متاثر کرتی ہیں جن میں فالج، دماغی چوٹ، درد شقیقہ، الزائمر کی بیماری، دیگر ڈیمنشیا اور اعصابی نقصان شامل ہیں۔
محققین نے عالمی آبادی کے اعصابی مسائل کا ذمہ دار آبادی کی نشوونما، زیادہ عمر، ماحولیاتی تبدیلی، خراب تغذیہ اور طرز زندگی کے عوامل کو قرار دیا۔

یہ بھی پڑھیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

For copy this text contact us :thalochinews@gmail.com