پاکستان
معروف پاکستانی ٹک ٹاک اسٹار ‘شیرا’ ٹریفک حادثے میں جاں بحق
معروف پاکستانی ٹک ٹاک اسٹار ‘شیرا’ ٹریفک حادثے میں جاں بحق
جہلم: پاکستان کے معروف ٹک ٹاک اسٹار سکیورٹی گارڈ کامران المعروف شیرا ٹریفک حادثے میں جاں بحق ہوگئے۔
سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹک ٹاک اور انسٹاگرام پر لاکھوں فالوورز رکھنے والے کامران عرف شیرا جہلم کے مشہور ‘شاندار موبائل’ کے مالک کے سیکیورٹی گارڈ تھے جوکہ ایک خوفناک ٹریفک حادثے میں جاں بحق ہوگئے۔
‘شاندار موبائل’ کے مالک ارباز نعیم نے اپنی انسٹاگرام پوسٹ میں گہرے دُکھ اور غم کا اظہار کرتے ہوئے شیرا کے انتقال کی افسوسناک خبر دی۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق شیرا کا تعلق سرائے عالمگیر سے تھا جبکہ اُن کے ساتھ کچھ دن قبل جہلم کے قریب خوفناک ٹریفک حادثہ پیش آیا تھا، اس حادثے کے بعد، شیرا کچھ دن تک کوما میں رہے اور گزشتہ شب دم توڑ گئے۔