اسپیکر تیار ، حکومت اور اپوزیشن کو بڑی آفر کر دی
تھلوچی نیوز :قومی اسمبلی کے اسپیکر ایاز صادق نے حکومت اور اپوزیشن کے درمیان مذاکرات کے لیے ایک بڑی پیشکش کر دی۔ ایک بیان میں ایاز صادق نے کہا کہ حکومت اور اپوزیشن کے درمیان بات چیت کے لیے میرا دفتر اور گھر ہر وقت دستیاب ہیں۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ سیاسی تلخیوں کو ختم کرنے کے لیے مذاکرات ضروری ہیں اور وہ کسی بھی سیاسی مسئلے پر بات چیت میں کردار ادا کرنے کے لیے تیار ہیں۔اسپیکر ایاز صادق نے گزشتہ روز ایوان میں ہونے والی بحث کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ اس بات کی علامت ہے کہ دونوں جماعتیں بات چیت کے لیے تیار ہیں۔ واضح رہے کہ مسلم لیگ ن نے قومی اسمبلی کے فلور پر پی ٹی آئی کو مذاکرات کی مشروط پیشکش کی تھی۔ ن لیگی رہنما رانا ثناء اللّٰہ نے اسپیکر آفس کا راستہ دکھاتے ہوئے کہا تھا کہ اگر آپ سنجیدہ ہیں تو کم سے کم حکومت کو مذاکرات کا پیغام بھیجیں۔پی ٹی آئی کے رہنما شیر افضل مروت نے بھی سیاسی قائدین کو مل بیٹھنے کا مشورہ دیا اور کہا کہ جب تک تمام سیاسی قوتیں ایک ساتھ نہیں بیٹھیں گی، مذاکرات کامیاب نہیں ہو سکتے۔