پاکستان

شہباز شریف ریٹائرڈ ہونے جا رہے ہیں بڑا دعویٰ سامنے آگیا

پیپلزپارٹی کے رکن قومی اسمبلی نبیل گبول نے دعویٰ کیا ہے کہ شہباز شریف ریٹائرڈ ہونے جا رہے ہیں، ان کی حکومت ہے مگر وہ حکومتی معاملات پرتوجہ نہیں دے رہے۔تفصیلات کے مطابق پیپلز پارٹی کے رکن قومی اسمبلی نبیل گبول نے اے آروائی نیوز کو دیئے گئے خصوصی انٹرویو میں ن لیگ کے حوالے سے کہا کہ ن لیگ نے کچھ وعدے پورے کیے لیکن بے وفائی بھی کی، ن لیگ کی فطرت میں وفا نہیں بہت جلدی بے وفائی پر چلے جاتے ہیں۔نواز شریف سے متعلق رکن قومی اسمبلی کا کہنا تھا کہ ن لیگ کے اپنے ہی لوگ کہتے ہیں میاں صاحب وفا نہیں کرتے لیکن نواز شریف کی قسمت اچھی ہے، بے وفائی کے باوجود حکومت مل جاتی ہے، وہ اقتدار میں آکر اسی ٹہنی کو کاٹتے ہیں جس پر بیٹھتے ہیں۔

 

یہ بھی پڑھیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

For copy this text contact us :thalochinews@gmail.com