پاکستان

عتیقہ اوڈھو کے تمام شوہر کیسے تھے عتیقہ اوڈھو نے سب بتادیا

اداکارہ عتیقہ اوڈھو نے دعویٰ کیا ہے کہ ان کے تمام شوہر خوبصورت تھے جب کہ انہوں نے تمام شادیاں پسند سے کی تھیں، انہوں نے کوئی بھی شادی ڈر اور خوف کے باعث نہیں کی۔ ایک ٹی وی پروگرام کے دوران بتایا کہ سٹائلسٹ کے طور پر کیریئر کا آغاز کیا، جس کے بعد پہلے ماڈلنگ اور بعد ازاں اداکاری شروع کی۔ انہوں نے کیریئر کے آغاز میں ہی شادی کرلی تھی جو جلد ہی طلاق پر ختم ہوئی، انہیں پہلے شوہر سے دو بچے ہیں۔ جب ان کی طلاق ہوئی تو ان کے پاس صرف ایک ہزار روپے تھے اور گھر میں دو چھوٹے بچے تھے، پھر انہیں ایک اشتہار میں کام کی پیش کش ہوئی، جس سے انہیں 30 ہزار روپے ملے۔ انہوں نے 1991 میں 30 ہزار روپے کے عوض اشتہار کیا اور ان ہی پیسوں سے شہر ممبئی گئیں، جہاں سے وہ اداکاری کا آغاز کرنے کا سوچ رہی تھیں۔ وہ ایک ہفتے تک ممبئی میں رہیں، انہیں وہاں متعدد منصوبوں میں کام کی پیش کش بھی ہوئی لیکن انہوں نے وہاں کام نہیں کیا اور واپس ملک آگئیں، انہیں اپنے ملک کے علاوہ دوسری جگہ سکون نہیں ملتا۔انہوں نے بتایا کہ وہ لندن، نیویارک اور دبئی سے بھی واپس اپنے ملک آگئیں، انہیں اپنی زمین کے علاوہ کہیں سکون نہیں ملتا۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے واضح کیا کہ انہوں نے تمام شادیاں پسند سے کیں، انہوں نے کسی ڈر یا خوف کی وجہ سے کوئی شادی نہیں کی۔عتیقہ اوڈھو کا کہنا تھا کہ چوں کہ وہ ایسے گھرانے سے تعلق رکھتی تھیں جو بکھرا ہوا تھا، اس لئے انہیں شروع سے ہی خاندان بنانے کا شوق تھا، اس لیے انہوں نے تمام شادیاں پسند سے کیں اور انہیں سب شوہروں سے پیار تھا۔اسی پروگرام میں انہوں نے ایک اور سوال کے جواب میں بتایا کہ ان کے تمام سابقہ اور حالیہ شوہر خوبصورت ہیں۔اداکارہ نے اپنے شوہر ثمر کی تعریفیں کرتے ہوئے کہا کہ وہ نہ صرف دراز قد ہیں بلکہ خوبصورت اور اچھی شخصیت کے مالک بھی ہیں۔
یاد رہے کہ عتیقہ اوڈھو نے پاکستان تحریک انصاف کے بانی رکن ثمر علی خان سے جون 2012 میں شادی کی تھی، ان کے شوہر 2013 سے 2018 تک رکن سندھ اسمبلی رہ چکے ہیں۔عتیقہ اوڈھو نے پہلی شادی 1980 ءکی دہائی میں کی تھی، انہیں پہلے اور دوسرے شوہر سے بچے ہیں اور 2012 میں تیسری شادی کے وقت نانی اور بعد ازاں دادی بن چکی تھیں

یہ بھی پڑھیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

For copy this text contact us :thalochinews@gmail.com