پاکستان

پی ٹی آئی کا احتجاج، بیرسٹر گوہر کی عمران خان سے اڈیالہ جیل میں ملاقات

اسلام آباد ہائیکورٹ کے حکم اور وفاقی حکومت کے انتباہ کے باوجود پاکستان تحریک انصاف کے قافلے اسلام آباد کی جانب گامزن ہیں۔ خیبر پختونخوا کے وزیراعلٰی علی امین گنڈاپور کی قیادت میں کل پشاور سے روانہ ہونے والا احتجاجی قافلہ آج اسلام آباد پہنچنے کا امکان ہے۔ پی ٹی آئی احتجاج کے سبب اسلام آباد سمیت ملک کے بڑے شہروں میں موبائل ڈیٹا سروس بھی معطل ہے جبکہ اسلام آباد سمیت راولپنڈی اور مری کے تمام تعلیمی ادارے بھی بند ہیں۔ پاکستان تحریک انصاف نے دعویٰ کیا ہے کہ مختلف شہروں میں پولیس نے اس کے متعدد کارکنوں کو حراست میں لیا ہے۔ راولپنڈی اور اسلام آباد میں پولیس کی جانب سے گذشتہ شب سے اب تک مختلف کارروائیوں میں پی ٹی آئی کے 400 سے زائد کارکنان گرفتار کیے جا چکے ہیں۔ پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے 24 نوبر کو ملک گیر مظاہروں کے لیے ’فائنل کال‘ دی تھی۔

یہ بھی پڑھیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

For copy this text contact us :thalochinews@gmail.com