پاک انگلینڈ ٹیسٹ میچ
پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان ٹیسٹ میچوں کو اکثر کھلاڑیوں کے درمیان ہونے والے سخت مقابلوں سے تعبیر کیا جاتا ہے، جو پہلے سے موجود تناؤ میں مزید ڈرامائی عنصر شامل کر دیتے ہیں۔دونوں ٹیموں کے درمیان ملتان میں پیر (سات اکتوبر) سے شروع ہونے والی تین ٹیسٹ میچوں پر مشتمل سیریز سے قبل اے ایف پی نے چار ایسے ہی اہم مقابلوں کا جائزہ لیا ہے۔
شاہین آفریدی اور بین ڈکٹ پاکستان کے فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی گھٹنے کی انجری کی وجہ سے 2022 کی سیریز سے باہر تھے، جس میں انگلینڈ نے پاکستان کو 3-0 سے کلین سویپ کیا تھا۔ اس بار ان کے پاس موقع ہے کہ وہ انگلینڈ کے اوپنر بین ڈکٹ کی قیادت میں کامیاب حکمت عملی کو چیلنج کری
بائیں ہاتھ کے بلے باز بین ڈکٹ نے دو سال قبل ٹیسٹ میچ کے پہلے دن شاندار سنچری سکور کر کے انگلینڈ کو 506 رنز کا عالمی ریکارڈ بنانے میں مدد دی تھی۔ ان کی جارحانہ بیٹنگ ابتدا میں کسی بھی بولر کو مشکل میں ڈال سکتی ہے۔
تاہم شاہین اپنے خطرناک یارکرز اور نئی گیند کے ساتھ سوئنگ کی مدد سے رنز بنانے کی رفتار کو کم کرتے اور ابتدائی وکٹیں حاصل کرتے ہیں۔ دیکھتے ہیں کہ یہ دونوں کھلاڑی میدان میں برتری کے لیے کس طرح مقابلہ کرتے ہیں