پاکستان
ٹک ٹاکر بہن کا قاتل گرفتار
غیرت کے نام پر بہن کو قتل کرنے والے ملزم کو سیالکوٹ ایئر پورٹ سے گرفتار کر لیا گیا۔
ترجمان پولیس کے مطابق ملزم سلطان احمد خاتون ٹک ٹاکر کا بھائی ہے جس نے غیرت کے نام پر بہن کو قتل کیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم سیالکوٹ ایئر پورٹ سے عمان فرار ہونے کی کوشش کر رہا تھا۔
یاد رہے کہ ملزم سلطان نے گزشتہ ماہ ٹک ٹاکر بہن کو غیرت کے نام پر قتل کیا تھا۔واضح رہے کہ 2 روز قبل لاہور کے علاقے ستوکتلہ میں گھر میں 2 خواتین کو غیرت کے نام پر قتل کر دیا گیا تھا، دونوں رشتے میں نند اور بھاوج تھیں۔
پولیس کے مطابق شان نامی ملزم فائرنگ کر کے 25 سالہ بیوی حنا اور 24 سالہ بہن سحرش کو قتل کر کے فرار ہو گیا تھا۔